غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں مزید 74 فلسطینی شہید

    نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پیر کے دن صیہونی فوج نے امدادی سامان لینے کیلیے کھڑے بے سرو سامان فلسطینیوں پر فائرنگ کردی ـ اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں پر بھی بمباری کی ـ غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری سے 24 گھنٹوں میں مزید امداد کے حصول کیلیے جمع ہونے والے 36 افراد سمیت 74 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ـ اقوام متحدہ کے مطابق خوراک کی کمی اور اسرائیلی حملوں سے روزانہ 28 فلسطینی بچے شہید ہو رہے ہیں ـ

   حماس نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل پورے غزہ میں امداد پہنچانے کیلیے راستے کھول دے تو وہ بھی بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کو غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں تک امداد پہنچانے کی اجازت دے سکتا ہے ـ ترکیہ کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں ہر گزرتے لمحے میں ایک فلسطینی بچے کی جان جا رہی ہے ـ  رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ کے شروع سے آج تک 18 ہزار 592 فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+