روس کے بڑے جوہری پلانٹ پر یوکرین کا ڈرون سے حملہ
- 25, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : میڈیا ایجنسی "رائٹرز" کی رپورٹس کے مطابق روسی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یوکرین نے روس پر ڈرون حملہ کیا ہے ، جس سے روس کے سب سے بڑے جوہری پلانٹس میں آگ بھڑک اٹھی ہے ـ روسی وزارت دفاع کے مطابق 12 سے زیادہ مقامات پر داغے گۓ یوکرین کے 95 ڈرونز تباہ کر دیے گۓ ـ روسی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق یوکرین کی سرحد سے 60 کلو میٹر کی دوری پر جوہری پلانٹ پر داغے گۓ ۔ ایک یوکرینی ڈرون کو ایئر ڈیفنس نے مار گرایا جس سے پلانٹ کے نزدیک دھماکا ہوا اور پلانٹ کے ٹرانسفارمر کو آگ لگ گئی ـ
جس کی وجہ سے ری ایکٹر نمبر 3 پر سرگرمیوں میں 30 فیصد کمی واقع ہو گئی ـ پلانٹ کی جانب سے جاری کردہ بیا ن میں بتایا گیا کہ تابکاری کا کام معمول کے مطابق جاری ہے آگ لگنے سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ۔ دوسرے دو ری ایکٹر ز پاور جنریشن کے بغیر ہی کام کر رہے ہیں اور تیسرے کی مرمت کاکام جاری ہے ـ رپورٹ کےمطابق نواٹیک کے زیر انتظام ٹرمینل جہاں پر انتہائی ایکسپورڑ ٹرمینل اور پروسیسنگ کمپلیکس پر گراۓ گۓ ڈرونز سے ملبے میں آگ بھڑک اٹھی ـ البتہ کسی بھی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ، فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں ـ

تبصرے