غزہ کے "النصر ہسپتال" میں اسرائیل نے کھیلی صحافیوں کے خون سے ہولی
- 26, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق غزہ کے "النصر ہسپتال" پر بمباری اور خان یونس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 6 صحافی شہید ہو گۓ ـ شہید ہونے والے صحافیوں میں سے چھٹے صحافی (حسن دوہان) جوکہ ماہر تعلیم بھی تھے ، کو صیہونی فوج نے خان یونس میں گولی مار کر شہید کر دیا ـ "الجزیرہ ٹی وی" کی رپورٹ کے مطابق حسن دوہان "اخبار الحیات الجدیدہ" میں کام کرتے تھے اور سوشل میڈیا پر شہرت یافتہ تھے ـ سوشل میڈیا پر جاری کردہ پوسٹس ہی ان کی شہرت اور شہادت کی وجہ بنیں ـ
صیہونی فوج کا یہ اقدام آزادی اظہار راۓ کو کچلنا ہے ـ شہید ہونے والے دیگر صحافیوں میں رائٹرز کے کیمرہ مین (حسام المصری ، ایسوسی ایٹس پریس اور برطانوی نیوز پیپر انڈیپینڈنٹ کی نامہ نگار مریم ابو دقہ ، امریکی ٹی وی چینل این بی سی کے رپورٹر ابو طحٰہ اور الجزیرہ کے فوٹو جرنلسٹ محمد سلامہ) شامل ہیں ـ شہادت کا رتبہ پانے والے یہ صحافی غزہ میں جاری اسرائیلی حیوانیت دنیا کو دکھانے کی کوشش کر رہے تھے ، جن کی آواز کو اسرائیلی گولہ باری نے ہمیشہ ہمیشہ کیلیے خاموش کر دیا ـ

تبصرے