پاکستان نے جنگ کے دوران بھارت کے 7 طیارے گرائے ، ٹرمپ

       نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے ایک مرتبہ پھر پاک ، بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوۓ کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 7 طیارے مار گراۓ اور یہ جنگ جوہری جنگ میں بھی بدل سکتی تھی اگر میں مداخلت نہ کرتا تو ـ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے دونوں ممالک کو دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا تھا کہ اگر تم جنگ کرو گے تو میں تمہارے ساتھ تجارت نہیں کروں گا ـ امریکی صدر کا فخریہ انداز میں کہنا تھا کہ میں نے 7 جنگیں رکوائیں ہیں جن میں پاک ، بھارت جنگ بھی شامل ہے ـ

    غزہ کے "النصر ہسپتال" میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 5 صحافیوں سے متعلق امریکی صدر نے کہا کہ مجھے النصر ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کی کوئی خبر نہیں البتہ اب غزہ جنگ بھی ختم ہونی چاہیے  ۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں امریکی پرچم جلا کر آزادی کا اظہار کیا جا رہا ہے ، میں  اس حرکت سے خوش نہیں اور ایسی حرکت اب دوبارہ نہیں ہونی چاہیے ۔ امن کی جانب قدم بڑھانے چاہئیں ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+