یوکرینی صدر نے پیوٹن کے ساتھ براہ راست ملاقات کا مطالبہ کر دیا

       نیوز ٹوڈے : یوم آزادی کے موقع پر امریکی اور مغربی نمائندوں کی موجودگی میں یوکرین کے صدر (ولادیمیر زیلینسکی) نے کہا کہ (روسی صدر پیوٹن کے ساتھ براہ راست ملاقات ہی امن قائم کرنے کا مؤثر طریقہ کار ہے) ـ زیلیسنکی نے امریکی ایلچی (کیتھ کیلوگ) کو "آرڈر آف میرٹ ایوارڈ" سے بھی نوازا اور کہا کہ وہ امن کے قیام کیلیے روس کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی کوشش کریں گے ـ دوسری جانب چوتھے سال میں داخل ہوتے ہی روس ، یوکرین جنگ شدت اختیار کر گئی ۔ یوکرین نے ڈرون حملے میں روس کے ایک بہت بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا ـ

  دونوں ملکوں کی جانب سے اتوار کے دن 146،146 قیدی رہا کیے گۓ ، جو کہ جنگ کے دوران آپسی تعاون کا ایک نادر موقع ہے ـ روس نے ڈونیسٹک کے دو دیہاتوں پر قبضے کا دعویٰ بھی کیا ہے جبکہ یوکرین کا کہنا ہے کہ 3 دیہات روس کے قبضے سے چھڑا لیے گۓ ہیں ـ کیف کے دورے کے دوران کینیڈین وزیر اعظم (مارک کارنی) کا کہنا تھا کہ یوکرین کی خود مختاری کا فیصلہ کرنے والا روس کون ہوتا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+