اسرائیل کے انتہا پسند وزیر خزانہ نے کیا اعلان غزہ میں کسی قسم کی امداد نہ پہنچنے دینے کا
- 26, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ (بیتسلئیل سموترچ) نے ایک دفعہ پھر غزہ کے خلاف سخت مؤقف اپناتے ہوۓ کہا کہ ہم دشمن تک کسی قسم کی کوئی امداد نہیں پہنچنے دیں گے ـ پانی ، بجلی ، ایندھن اور نہ ہی خوراک ـ اسرائیلی وزیر خزانہ نے یہ بیان ایسے موقع پر جاری کیا جب غزہ کی 23 لاکھ آبادی قحط ، بیماری اور مسلسل اسرائیلی حملوں کی وجہ سے انسانی بحران کا شکار ہو چکی ہے ـ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر کے جاری کردہ بیانات سے غزہ کی عوام پر اجتماعی سزا کی اسرائیلی پالیسی کھل کر سامنے آ چکی ہے ـ
وسیم حسن

تبصرے