نیتن یاہو کی لبنان کو لبھانے کیلیے پر کشش پیش کش
- 26, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ لبنان کی خودمختاری کی بحالی اور ریاستی اداروں کی بالا دستی کیلیے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لبنانی حکومتی فیصلےکا خیر مقدم کرتے ہیں ـ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کیلیے اسرائیل نے لبنانی حکومت کو تعاون کی پیش کش بھی کر دی ـ اسرائیل نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لبنانی حکومت کے فیصلے کا نہ صرف خیر مقدم کیا بلکہ اس کے بدلے جنوبی لبنان کی چوکیوں سے مرحلہ وار اپنی فوج کی واپسی کا اعلان بھی کردیا ـ
تین نومبر 2024 میں ایک سالہ طویل سرحدی جنگ کے بعد طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی ہے ـ لبنان کے 5 مقامات پر اب بھی صیہونی فوج موجود ہے جو کہ گاہے بگاہے حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتی رہتی ہے ـ جاری سال کے شروع میں ہی لبنانی صر اور وزیر اعظم نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے امریکی فیصلے پر عمل کرتے ہوۓ لبنانی فوج کو اس پر عمل کرنے کا حکم جاری کیا تھا ـ

تبصرے