چین نے دشمن کے ریڈار سے طیاروں کو بچانے کی ٹیکنالوجی تیار کر لی
- 27, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایویکس لڑاکا طیارے ویسے تو فضائی جنگی حکمت عملی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ـ لیکن ان کے طاقتور ریڈار سگنلز ان کیلیے مسئلے بنے ہوۓ تھے ـ لیکن اب چینی سائنسدانوں کی جدید ٹیکنالوجی نے یہ مسئلہ بھی حل کردیا ـ چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان سگنلز کو اس قدر پیچیدہ بنا دیا گیا ہے کہ ریڈار کا ان کو پہچاننا اور ان کے درست مقام کا تعین کرنا ناممکن ہو چکا ہے ـ
یہ فریقکوئینسی "ڈائیورس ایرے" کے اصولوں پر مبنی ہے جس میں ہر انٹینا کو مختلف فریکوئینسی پر کام کرنے کیلیے بنایا گیا ہے ـ ماہرین کے مطابق اس کی مثال ایسی ہے جیسےمتعدد گلوکار ایک ہی دھمن میں مگر مختلف آواز میں گائیں جس سے آواز پھیل جاتی ہے اور گانے والے کا تعین نہیں ہو سکتا ـ چینی میڈیا کے مطابق ایئر فورس انجینئرنگ یونیورسٹی کے سربراہ (وانگ بو) اور ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی نہ صرف دشمن کے ریڈار کو گمراہ کرنے میں مدد فراہم کرے گی ، بلکہ ایویکس طیاروں کی بقا اور فضائی جنگ میں کامیابی کا ایک نیا باب ثابت ہوگی ـ

تبصرے