ٹرمپ کے دوسرے ہاتھ پر بھی نیلا داغ ، خطرناک بیماری کی علامت

          نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کے دوسرے ہاتھ پر بھی بالکل ویسا ہی نیلا داغ صاف دکھائی دینے لگا جیسا کچھ عرصہ قبل ان کے دائیں ہاتھ پر تھا ـ ورجینیا کے ٹرمپ نیشنل گالف کلب میں (سابق بیس بال اسٹار وجر کلیمنس) اور ان کے بیٹے کے ساتھ کھیلتے ہوۓ امریکی صدر پر اس بیماری کا انکشاف ہوا ـ انسٹا گرام پر پوسٹ کردہ ویڈیو میں کیمرہ جیسے ہی ٹرمپ کے ہاتھ پر زوم کرتا ہے تو ان کے دائیں ہاتھ پر واضح دکھائی دینے والا سیاہ داغ دیکھ کر سب چونک جاتے ہیں ـ

    وہائٹ ہاؤس نے اس خبر کی تردید تو نہیں کی لیکن ہمیشہ کی طرح معمول کے مطابق جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ روزانہ ہزاروں لوگوں کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہیں اسلیے یہ کوئی معمولی خراش یا جلن ہو سکتی ہے ـ البتہ ماہرین اور سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ ہاتھ ملانے سے بڑھ کر معاملہ ہے کچھ عرصہ قبل ہی وہائٹ ہاؤس نے تصدیق کی تھی کہ صدر ٹرمپ کو رگوں کی کمزوری کی بیماری ہے ـ جو بزرگ افراد میں خون کی روانی کو متاثر کرتی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+