برطانوی مسافر بردار ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار
- 27, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے جس وقت حادثہ پیش آیا ہیلی کاپٹر میں 4 افراد سوار تھے جوکہ اڑان بھرنے کے 20 منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا ـ ہیلی کاپٹر آپریٹر کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا "رابننسن 2 آر 44 ماڈل طیارہ" ٹریننگ کیلیے استعمال کیا جاتا تھا ـ حادثے کے فوری بعد ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی البتہ کھیت میں گرنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ـ ہیلی کاپٹر میں سوار 3 افراد ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا ـ
زخمی ہونے والے شخص کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر "یونیورسٹی ہسپتال ساؤتھ مپٹ کے میجر تڑاما سینٹر" پہنچایا گیا ، جہاں پر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کے بچنے کی امید بہت کم ہے ـ ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن نے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ تا حال حادثہ کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ـ
وسیم حسن

تبصرے