امریکی صدر ٹرمپ نے چند ہفتوں میں غزہ جنگ کے خاتمے کا اعلان کر دیا
- 27, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : اوول آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے کہا کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام دیکھ کر خوش نہیں اس بھیانک خواب کا خاتمہ ہونا چاہیے ـ ٹرمپ نے کہا کہ اگلے چند ہفتوں میں غزہ جنگ کے حوالے سے بڑا اور فیصلہ کن نتیجہ سامنے آ جائے گا ـ ٹرمپ نے کہا کہ محصولات اور تجارتی معاہدوں کے ذریعے بھی جنگیں روکی جا سکتی ہیں اور ایسا میں ماضی میں 7 جنگیں رکوا کے کر چکا ہوں ـ امریکی صدر نے کہا کہ اب ہم یوکرین پر مزید پیسہ برباد نہیں کریں گے ۔ یوکرین جنگ بھی جلد ختم کروانا چاہتے ہیں ـ پیر کے دن غزہ کے "النصر ہسپتال" پر اسرائیلی فوج کی بمباری سے 20 افراد شہید ہو گۓ تھے جن میں 5 صحافی بھی شامل تھے ـ ہسپتال پر حملے کے بعد صیہونی فوج نے فائرنگ کرکے خان یونس کے علاقے میں بھی ایک صحافی اور ماہر تعلیم (حسن دوہان) کو شہید کر دیا تھا ـ ایک ہی دن میں غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 6 ہو گئی ـ

تبصرے