جوہری پروگرام کے حوالے سے ایرانی اور روسی صدور کی ٹیلی فون پر بات چیت
- 27, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : یورپی یونین نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ 'اگر اس نے یورینئم کی افزودگی بند نہ کی اور بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی کے ساتھ تعاون بحال نہ کیا تو اس پر اسنیپ بیک میکنزم کے تحت پرانی پابندیاں دوبارہ بحال کر دی جائیں گی' ـ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ، ایرانی نائب وزیر خارجہ یورپی یونین اور 3 یورپی ملکوں "برطانیہ ، جرمنی اور فرانس" کے ہم منصب وزراء کے ساتھ مذاکرات کریں گے ـ ایران ، اسرائیل کی 12 روزہ جنگ اور امریکی حملوں کے بعد فریقین کی ملاقات کا یہ دوسرا موقع ہے ـ پہلی ملاقات 26 جولائی کو ترکیہ میں ہوئی تھی ـ
کریملن کے مطابق ایرانی صدر اور پیوٹن کے درمیان ٹیلی فون پر جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت ہوئی البتہ اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں ـ ایران کے ایوان صدر کے مطابق ایرانی صدر نے یورینئم کی افزودگی کی حمایت کرنے پر روس کا شکریہ ادا کیا ، اور کہا کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی خواہش نہیں رہی اور نہ ہو گی ـ یوکرین جنگ کےبعد روس اور ایران میں گہرے تعلقات پیدا ہو چکے ہیں اور ایران اکثر بڑے مذاکرات سے قبل روس کے ساتھ صلاح مشورہ کرتا ہے ـ

تبصرے