اسرائیلی محاصرے کے خاتمے کیلیے دنیا بھر کے 44 ملکوں کی مشترکہ گلوبل صمود فلوٹیلا مہم کا آغاز

     نیوز ٹوڈے : جاری مہینے کے آخر میں مختلف ملکوں سے درجنوں کشتیاں  محصور فلسطینی عوام تک امداد پہنچانے کیلیےغزہ کی جانب روانہ ہوں گی ـ  44 ملکوں کی جانب سے شروع کی جانے والی اس مہم کو "صمود فلوٹیلا" کا نام دیا گیا ہے ـ کچھ کشتیاں 31 اگست کو اسپین سے اپنا سفر شروع کریں گی اور باقی 4 ستمبر کو تیونس سے اپنی منزل کی جانب بڑھیں گی ـ اس اتحاد میں اسرائیل کے سمندری ، فضائی اور زمینی محاصرے کو توڑنے  اور غزہ کی عوام تک خوراک اورادویات پہنچانے کیلیے تین بڑے عالمی اقدامات  "فریڈم فلوٹیلا، گلوبل موومنٹ فار غزہ اور مغرب صمود قافلہ" اکٹھے ہوۓ ہیں ـ

    صمود عربی کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں مزاحمت اور برداشت اس پر امن اور عدم تشدد مہم میں عالمی برادری اسرائیلی مظالم کے خلاف سول نافرمانی اور اجتماعی احتجاج کرے گی ـ پاکستا ن بھی اس مہم میں حصہ لے رہا ہے ـ پاکستانی وفد میں  شامل پاکستانی وفد میں "سوشل میڈیا پروفیشنلز ، ڈاکٹرز اور سماجی رہنما " غزہ کی عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں اسرائیلی مظالم کو اجاگر کریں گے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+