غزہ میں زمینی آپریشن کیلیے سرحدوں پر تازہ اسرائیلی فوجی دستے تعینات

      نیوز ٹوڈے : عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں فوجی آپریشن کیلیے سرحدی علاقوں میں فوجی ٹینک تعینات کر دیے ہیں ـ آج ہونے والے اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں غزہ میں زمینی فوجی آپریشن کی اجازت دیے جانے کے امکان ہیں ـ دوسری جانب غزہ پر صیہونی فوج کے حملے مسلسل جاری ہیں ـ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق تازہ ترین اسرائیلی حملوں میں  امداد کے منتظر 13 افراد سمیت مزید 64 فلسطینی شہید ہو گۓ ہیں ـ

    رپورٹس کے مطابق غزہ جنگ کے آغاز سے لے کر آج تک مجموعی طور پر 62 ہزار 819 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 8 ہزار 629 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں ـ  غزہ میں خوراک کی شدید کمی اور قحط کا بحران تاحال برقرار ہے جس کی وجہ سے بھوک سے نڈھال 3 مزید افراد شہید ہو گۓ ـ اس طرح خوارک کی عدم دستیابی کی وجہ سے بھوک سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 303 ہو چکی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+