پاکستان کے ہاتھوں سفارتی سطح پر بھی بھارت کو بری طرح شکست کا سامنا
- 28, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : معروف فارن پالیسی ایکسپرٹ (ایلدار میمدوف) نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ امریکی صدر نے کانگریس کے اجلاس میں اپنے کیے گۓ خطاب میں دہشتگردی کی روک تھام کیلیے پاکستان کی تعریف کی جس سے واشنگٹن میں پاکستان کے نۓ حمایتی سامنے آۓ ہیں ـ ایلدار میمدوف نے آپنے آرٹیکل میں لکھا کہ جاری سال کے پانچویں ماہ میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا لیکن پاکستان نے اسے منہ توڑ جواب دیتے ہوۓ اس کے متعدد طیارے مار گراۓ ۔ چار روزہ جنگ کے بعد پاکستان نے ٹرمپ کی ثالثی میں جنگ کو توسیع دینے سے گریز کیا ـ
فارن پالیسی ایکسپرٹ نے لکھا کہ بھارت نے جنگ کے خاتمے میں ٹرمپ کے کردار کی تردید کی جبکہ پاکستان نے امریکی صدر کی ثالثی کو سراہتے ہوۓ انہیں نوبل انعام کیلیے بھی نامزد کیا اس طرح پاکستان نے سفارتی میدان میں بھی فتح حاصل کر لی ـ پاکستان کے کردار کو اجاگر کرتے ہوۓ ایلدار میمدوف نے لکھا کہ مودی تو واشنگٹن نہ آ سکے لیکن جنرل عاصم منیر کو ٹرمپ نے دو دفعہ مدعو کیا ـ جنرل عاصم منیر کے متوازن اور مستقل رویے سے متاثر ہوتے ہوۓ پاکستان کے ساتھ بڑے معاشی معاہدے کیے جبکہ بھارت پر بھاری ٹیرف لگا کر اسے بیجنگ اور ماسکو کی جانب دھکیل دیا جس پر مودی 7 سال بعد بیجنگ جانے پر مجبور ہو گۓ ـ

تبصرے