ٹرمپ سے مودی جی شدید ناراض 4 مرتبہ کال کرنے پر بھی بات نہیں کی

      نیوز ٹوڈے : جرمن اخبار "فرینکفرٹر الگمائنے" کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کی جانب سے  جاری ہفتے میں مودی کو کی گئی 4 کالوں میں سے ایک کال بھی اٹینڈ نہ کرنا ان کے شدید غصے اور احتیاط کو ظاہر کرتا ہے ـ رپورٹ کے مطابق مودی نے ایسا بھارت پر امریکہ کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے پر کیا جو کہ برازیل کے بعد سب زیادہ بھارت پر عائد کیا گیا ـ

  امریکی تھنک ٹینک سے متعلقہ تجزیہ کار (مائیکل کوگلمین) کا کہنا ہے کہ اگر یہ خر سچی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات بحرا ن کا شکار ہیں اور دونوں رہنماؤں کی دوستی میں بھی دراڑ آ چکی ہے ـ پچھلے کچھ مہینوں سے بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں شدید کھچاؤ پیدا ہوا ہے خاص طور پر بھارت کے ساتھ  تجارتی معاہدہ نہ ہونے پر امریکہ کی جانب سے بھاری ٹیرف عائد کرنے پر ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+