امریکہ نے اپنا ٹائیفون میزائل سسٹم جاپان میں تعینات کر دیا

  نیوز ٹوڈے :  بین الاقوامی نیوز ایجنسی "رائٹرز" کی رپورٹس کے مطابق ٹائیفون انٹر میڈیٹ رینج میزائل عارضی طور پر امریکی اور جاپانی مشترکہ فوجی مشق میں تعینات کر دیا گیا ـ امریکی اور جاپانی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ممکن ہے ان کے اس اقدام سے چین ناراض بھی ہو جائے ـ جاپانی گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کے ترجمان کے مطابق اس سسٹم کو "ریزولیوٹ ڈریگن مشق" کے حصے کے طور پر امریکہ کی میرین ایئر اسٹیشن لواکنی میں منتقل کیا جائے گا ـ

  آیا دونوں ملکوں کی فوج میزائل فائر کرے گی یا نہیں اس بات کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا ـ البتہ ترجمان کے مطابق اس کا مقصد دفاع ، دفاعی صلاحیت اور آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے ـ امریکی ٹائیفون نظام ایشیا میں اینٹی شپ ہتھیاروں کی تعیناتی کیلیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ پہلی مرتبہ 2024 میں اس سسٹم کو فلپائن میں نصب کیا گیا تھا ، جس پر چین نے شدید تنقید کی تھی ـ جاپانی اور امریکی فوج کی یہ مشترکہ مشق 11 ستمبر سے 25 ستمبر تک جاری رہے گی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+