روسی فیول آئل کی خریداری میں بھارت اور سعودی عرب سبقت لے گۓ

     نیوز ٹوڈے : تجارتی ذرائع اور شپنگ ڈیٹا کے مطابق روس سے سب سے زیادہ خام تیل سمندری راستے سے بھارت اور سعودی عرب نے خریدا ـ جولائی کے مہینے میں سعودی عرب نے 1.1ملین میٹرک ٹن خام تیل اور وی جی او روس کی بندرگاہوں سے اٹھایا ـ یہ تیل زیادہ تر کارگو پاور پلانٹس کیلیے استعمال کیا گیا کیونکہ جون سے لے کر اگست کے مہینے تک مشرق وسطیٰ میں بجلی بنانے کیلیے خام تیل اور ہائی سیلفر فیول استعمال کیا جاتا ہے ـ خاص طور پر جب ایئر کنڈیشنز کا استعمال زیادہ ہوتا ہے ـ

    بھارت نے بھی اپنی ریفائنری کیلیے خام تیل کی بجائے سستی متبادل فیڈ اسٹاک کے حصول کیلیے روس سے فیول آئل اور وی جی او کی درآمد 65 فیصد سے بڑھا کر 0.6 ملین ٹن تک پہنچا دی ـ ڈسکاؤںٹ میں کمی کی وجہ سے کچھ بھارتی ریفائنریز کی جانب سے خریداری میں سستی آنے کے باوجود  بھارت اس وقت بھی روس سے خام تیل خریدنے والا سب سے بڑا ملک ہے ـ رپورٹس کے مطابق ترکیہ ، سنگا پور اور سینیگال نے بھی جولائی کے مہینے میں روس سے کثیر تعداد میں فیول آئل اور وی جی او خریدا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+