بھارت پر عائد بھاری ٹیرف سے امریکی معیشت تباہی کی جانب بڑھ رہی ہے

       نیوز ٹوڈے : وہائٹ ہاؤس کے "سینئر قونصلر براۓ ٹریڈ اینڈ مینو فیکچرنگ" نے بلو مبرگ کو دیے گۓ اننٹر ویو میں کہا کہ بھارتی بلند تجارتی ٹیرف اور یوکرین جنگ کے اخراجات کی وجہ سے امریکی معیشت شدید دباؤ میں ہے ـ (پیٹر نوارو) نے کہا کہ بھارت ، روس سے تیل خرید کر جنگ میں اس کی مدد کر رہا ہے ، اور امریکہ کو نقصان پہنچا رہا ہے ـ پیٹر کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے لگائے گۓ بھاری ٹیرف کی وجہ سے امریکی ملازمتوں کا خاتمہ فیکٹریوں کی بندش اور آمدنی میں کمی واقع ہو رہی ہے ـ

     اس سے براہ راست امریکی ٹیکس دہندگان متاثر ہو رہے ہیں ـ یوکرین جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوۓ نوارو نے کہا کہ یورپی ملک کی مسلسل مدد کی وجہ سے امریکی صارفین ، کاروبار اور محنت کش طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے ـ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے تجارتی اصلاحات نہ ہونے سے عالمی سطح پر امن و استحکام کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے ـ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ اصل میں مودی کی ہے جس کے اثرات امریکہ پر پڑ رہے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+