ترکیہ نے کیا جدید ترین ایئر ڈیفنس سسٹم "اسٹیل ڈوم" فو ج کے حوالے

      نیوز ٹوڈے : ترکیہ نے اپنا تیار کردہ جدید دفاعی سسٹم "اسٹیل ڈوم" فوج کے سپرد کر دیا ـ افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران ترکیہ کے صدر (رجب طیب اردوان) نے کہا کہ اس سسٹم سے ترکیہ کی فضائی دفاعی صلاحیت ایک نۓ درجے پر پہنچ جاۓ گی ـ اردوان نے کہا کہ جس ملک کے پاس اپنا "ریڈار ، دفاعی سسٹم اور الیکٹرانک وار فیئر سسٹم" نہ ہو وہ ملک اپنا تحفظ نہیں کر سکتا ـ اس منصوبے کا پہلا مرحلہ 47 گاڑیوں پر مشتمل 460 ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل ہوا جس کو ترکیہ کے صدر نے فوج کے حوالے کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ سسٹم دوستوں کو تحفظ اور دشمنوں کو خوف کا احساس دلاۓ گا ـ

ترکیہ نے پچھلے سال ہی اس سسٹم کی تیاری کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد ترکیہ کی فضائی ، سمندری اور زمینی دفاعی پلیٹ فارمز اور سینسرز کو ایک ہی نیٹ ورک میں اکٹھا کرکے فضائی حدود کا تحفظ کرنا ہے ـ 2019 میں ترکیہ کے روس سے ایس 400 میزائل سسٹم خریدنے پر امریکہ نے ترکیہ کو ایف 35 جیٹ پروگرام سے نکال باہر کیا تھا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+