امریکی جوانوں میں خودکشی کا رحجان ، سوشل میڈیا کا استعمال

     نیوز ٹوڈے : واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا کے استعمال کے وقت حفاظتی اقدامات پر کی گئی حالیہ تحقیق میں یہ حیران کن بات سامنے آئی ـ کہ چیٹ بوٹ نے مشترکہ خود کشی کا منصوبہ بنایا اور بعد میں بھی ہونے والی چیٹ میں اس موضوع پر گفتگو کرتا رہا ـ "ایڈووکیسی گروپ کامن سینس میڈیا" کی طرف سے والدین کو تلقین کی گئی اور میٹا پر بھی دباؤ ڈالا گیا کہ وہ 18 سال سے کم عمر کے نابالغ بچوں چیٹ بوٹ کے استعمال سے دور رکھیں ـ کامن سینس میڈیا گروپ کے مطابق ایپلیکیشنز میں موجود چیٹ بوٹ مددگار دوست کی طرح خطرناک رویے کی حوصلہ افزائی تو کر سکتا ہے لیکن بوقت ضرورت مناسب مداخلت نہیں کر سکتا ـ

   کامن سینس میڈیا گروپ کی رپورٹ کے مطابق تنقید کی زد میں آنے والی واحد چیٹ بوٹ ہی نہیں جو صارفین کو خطرے میں ڈالتی ہے لیکن اس سے بچنا زیادہ مشکل ہے کیونکہ یہ واحد پروگرام 13 سال کے بچوں کی پہنچ میں بھی ہے جس کو والدین بھی ڈیلیٹ نہیں کر سکتے ـ کامن سینس میڈیا کے پروگرام میں اے آئی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اے آئی معلومات کی فراہمی میں آگے چلا جاتا ہے اور نوجوانوں کو خبردار کرتے ہوۓ مدد فراہم کرتا ہے ۔ خیالی تصورات اور حقیقت میں کیا فرق ہے ـ ڈائریکٹر روبی ٹورنی نے عوام کو بتایا کہ اے آئی کا استعمال کس طرح کرنا چاہیے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+