افغانستان کے صوبہ (ننگر ہار) کو 6.0 شدت کے زلزلہ نے ہلا کر رکھ دیا
- 01, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق افغانستان میں آنے والے 6.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 25 سے زائد زخمی ہو گۓ ـ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 47 منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکزی مقام (جلال آباد) تھا اور گہرائی 8 کلو میٹر تھی ـ زلزلے کی شدت انتی زیادہ تھی کہ اس کے اثرات دور دور تک محسوس کیے گۓ ـ زلزلے کے 20 منٹ بعد ایک 4.5 شدت کا آفٹر شاک بھی محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی ـ
افغانستان کے صوبہ (ننگر ہار) کے محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق مختلف مقامات پر 9 افراد ہلاک ہوۓ اور 25 زخمی ۔ زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ـ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ـ طالبان کے ترجمان (ذبیح اللہ) کے بیان کے مطابق تباہ کن زلزلے سے شدید جانی اور مالی نقصان ہوا ـ مقامی حکام اور طالبان کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ـ مرکز اور دیگر صوبوں سے امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں تاکہ زلزلے سے گرنے والی عمارتوں کے نیچے دبے افراد کو نکالا جا سکے ـ

تبصرے