حماس ترجمان (ابو عبیدہ) اسرائیلی راکٹ حملے میں شہید
- 01, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : عرب میڈیا کی دی گئی رپورٹس کے مطابق فلسطینی ذرائع اور ابو عبیدہ کے اہل خانہ نے گزشتہ روز ان کے فلیٹ پر حملے کی صورت میں ابو عبیدہ کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے ـ فلسطین کی مزاحمتی جماعت حماس کی جانب سے اس بارے میں ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا البتہ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابو عبیدہ کو غزہ میں ان کے فلیٹ پر اسرائیلی فوج نے شہید کر دیا ـ اس سے پہلے وزیر اعظم اور وزیر دفاع نے بھی اسرائیلی حملے میں (القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ) کی شہادت کی تصدیق کی تھی ـ
بین الاقوامی میڈیا ایجسنی "رائٹرز" کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس ترجمان کی شہادت کا اعلان اتوار کے دن کیا ـ ذرائع کے مطابق حماس ترجمان ابو عبیدہ کچھ دنوں سے اپنے فلیٹ پر ہی مقیم تھے جس پر اسرائیلی فوج نے طیارے سے راکٹ داغا ـ القاسم بریگیڈ کے ذرائع نے بھی ابو عبیدہ کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ اسرائیلی میڈیا نے بھی ان کی شہادت کی خبریں نشر کرنا شروع کر دی ہیں ـ "الجزیرہ ٹی وی" کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 24 گھںٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 77 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں حماس کے ترجمان ابو عبیدہ بھی شامل ہیں ـ

تبصرے