مودی کی دوغلی پالیسی ہوئی بے نقاب

    نیوز ٹوڈے : بھارتی وزیر اعظم (نریندر مودی) جوکہ ماضی میں مسلسل چین کے خلاف زہر اگل کر سیاسی میدان گرماتے رہے آج شنگھائی تعاون کی تنظیم کے اجلاس میں چین کی تعریفوں کے پل باندھتے رہے ـ جب مودی اپوزیشن  میں تھے تو وہ چین کے خلاف منفی پراپیگنڈے کرتے رہے ۔ جلسوں میں اور اپنے خطابات میں فرماتے رہے کہ بھارتی جوانوں کے سرکاٹنے والے چین کو پرٹوکول کیسے دیا جاۓ ـ لیکن اب وہ شی جنپنگ کا شکریہ ادا کرتے ہی نہیں تھک رہے ـ جاری دنوں میں ہی بھارتی فوج نے بھی چین پر الزامات عائد کیے تھے ۔ بھارت کے ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل (راہول سنگھ) کا کہنا تھا کہ آپریشن سندور میں چین نے پاکستان کو انٹیلیجنس اور تکنیکی مدد فراہم کی ـ

   بھارتی فوجی حکام کے مطابق چین سے لمحہ بہ لمحہ موصول ہونے والی اطلاعات کی بدولت ہی پاکستان ، بھارت کو شکست دے سکا ـ جنرل راہول سنگھ نے کہا کہ چین ، پاکستان کو ادھار کی چھری سے وار کرنے کی پالیسی پر سہارا دیتا رہا ـ دوسری طرف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی چینی صدر کا شکریہ ادا کرتے دکھائی دیتے نظر آ رہے ہیں ۔ "شنگھائی تعاون تنظیم" کے اجلاس میں شریک ہونا اور چین کا شکریہ کرنا ان کی دوغلی پالیسی کو اجاگر کرتا ہے ـ تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی حکومت سیاسی مفادات کے حصول کی خاطر عوام کو گمراہ کرتی رہی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+