اسرائیل کی خفیہ حکمت عملی ہوئی بے نقاب ایرانی کمانڈر اور سائنسدان کیسے شہید کیے
- 01, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : رپورٹس کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں نے ایران کے محکمۃ تحفظ کی خامیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ ایرانی رہنماؤں کے سیکیورٹی عملے کے سربراہوں کے موبائل فونز کے ذریعے اہم شخصیات کی نقل و حرکت کا سراغ لگا کر ان کو نشانہ بنایا ـ امریکی میڈیا کے مطابق اس بارہ دن کی جنگ میں اسرائیل نے اس حکمت عملی کے تحت نہ صرف ایرانی فوج کے سربراہوں بلکہ متعدد ایرانی سائسدانوں کو بھی شہید کیا ـ دوسری طرف ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کیلیے کام کرنے والے 8 افراد کو گرفتار کرکے پھانسی پر لٹکا دیا ـ
وسیم حسن

تبصرے