شمالی کوریا کے صدر اپنی ٹرین میں سوار ہو کر چین کی جانب روانہ

    نیوز ٹوڈے : شمالی کوریا کے صدر (کم جونگ ان ) اپنی بکتر بند ٹرین میں سوار ہو کر چین کے دورے پر نکل پڑے ـ شمالی کوریا کے صدر نہ صرف پہلی مرتبہ کسی کثیر ملکی اجلاس میں شرکت کریں گے  بلکہ 1959 کے بعد شمالی کوریا کا کوئی رہنما چین کی فوجی پریڈ میں شریک ہوگا ـ برطانوی میڈیا کے مطابق روسی صدر اور دیگر عالمی طاقتوں کے سربراہان کے ساتھ مل کر چینی صدر شی جنپنگ شمالی کوریا کے صدر کا استقبال کریں گے ـ جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کم جونگ کی بکتر بند ٹرین 90 سے زائد کوچز پر مشتمل ہے ـ

  حفاظتی اقدامات کی وجہ سے شی جنپنگ کی ٹرین سست رفتاری سے اپنا سفر جاری رکھتی ہے اس طرح اسے بیجنگ تک پہنچنے میں 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں ـ مغربی دنیا کی روس پر لگائی جانے والی پابندیوں اور شمالی کوریا کے عالمی تنہائی کے موقع پر شی جنپنگ کا یہ دورہ چین کے ساتھ تعلقات میں گرمجوشی کی نئی لہر کا مظہر ہے ـ چین میں ہونے والی اس پریڈ میں شمالی کوریا کے صدر کے ساتھ ایران ، میانمار ، کیوبا ، ملائشیا ، انڈونیشیا اور ویتنام سمیت 26 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے ـ تیان آن سکوائر میں ہونے والی اس 70 منٹ کی پریڈ میں چین کے "جدید ترین ڈرون شکن میزائل ، لڑاکا طیارے ، ٹینک ، اور نۓ فوجی اسٹریکچر" کی پہلی مرتبہ نمائش کی جاۓ گی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+