ٹرمپ کے ساتھ ہونےو الی ملاقات میں یوکرین جنگ کے خاتمے پر بہت سے معاملات طے پا چکے ہیں ، روسی صدر
- 02, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روسی صدر (ولادیمیر پیوٹن) کا کہنا ہے کہ وہ امریکی صدر کی ثالثی میں یوکرین جنگ کے خاتمے کیلیے زیلینسکی کے ساتھ مذاکرات کیلیے تیار ہیں ـ پیوٹن کو ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں طے پانے والے معاملات پر عمل درآمد کیلیے فرانسیسی صدر سمیت مغربی ممالک کے رہنماؤں نے یکم ستمبر تک کی مہلت دی تھی ـ چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں خطاب کے دوران پیوٹن نے یوکرین جنگ کی ذمہ داری ایک مرتبہ پھر مغربی ممالک پر ڈال دی ـ
خطاب کے دوران پیوٹن نے کہا کہ امریکی صدر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اہم نکات پر اتفاق ہو چکا ہے اورمیں امید کرتا ہوں کہ اس معاملے میں آگے بڑھتے ہوۓ یوکرین میں امن قائم ہو جاۓ گا ـ پیوٹن نے ایک مرتبہ پھر زور دیتے ہوۓ کہا کہ یہ جنگ روس کے یوکرین پر حملے کی وجہ سے نہیں بلکہ یوکرین میں علیحدگی پسندوں کی بغاوت کی وجہ سے شروع ہوئی ـ پیوٹن نے کہا کہ یوکرین کی اندرونی بغاوت کو مغربی ممالک نے ہوا دے کر اور اشتعال دے کر روس کے ساتھ جنگ میں تبدیل کر دیا ـ

تبصرے