بھارت نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف میں کمی کا فیصلہ تو کر لیا لیکن اب بہت دیر ہو چکی ہے ، ٹرمپ
- 02, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکہ کے صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر اپنے اکاؤنٹ میں بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوۓ مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا ـ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کا امریکہ کے ساتھ عرصہ دراز تک یک طرفہ اور غیر منصفانہ رویہ رہا ـ امریکی صدر نے کہا کہ بھارت واحد ملک ہے جو امریکی مصنوعات پر سب سے زیادہ ٹیرف وصول کرتا ہے ـ جس سے امریکی کاروباری بھارتی منڈیوں میں اپنی جگہ نہیں بنا پاۓ ـ ٹرمپ نے کہا کہ اس کے برعکس بھارتی اشیاء امریکی منڈیوں میں وسیع پیمانے پر فروخت ہو تی رہیں ـ
امریکی صدر نے کہا کہ بھارت تیل اور دفاعی سامان کی خریداری امریکہ سے کم اور روس سے زیادہ کرتا ہے ـ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اب امریکی مصنوعات پر لگایا گیا ٹیرف کم کرنے پر تیار ہے لیکن اب بہت دیر ہو چکی ہے یہ فیصلہ اسے نہت پہلے کر لینا چاہیے تھا ـ بھارت امریکی مصنوعات پر 60 سے 100 فیصد تک ٹیرف وصول کرتا رہا جسے امریکہ غیر منصفانہ قرار دیتا رہا ـ بھارت کے مطابق وہ اپنی مقامی صنعت کے تحفظ کیلیے اتنا ٹیرف وصول کرتا ہے امریکہ کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی مصنوعات کے معیار اور قیمتوں پر نظر ثانی کرے ـ

تبصرے