ایک اور بہادر خاتون صحافی بنی اسرائیلی جارحیت کا نشانہ
- 02, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : فلسطینی حکومت کے میڈیا آفس کی رپورٹس کے مطابق اتوار کے دن "القدس الیوم سیٹلائٹس چینل" کی ایک خاتون صحافی (اسلام موحارب عابد) بھی صیہونی فوج کے حملے میں شہید ہو گئی ـ میڈیا آفس کے مطابق سچ کو دبانے کیلیے اسرائیلی فوج منظم طریقے سے صحافیوں کو نشانہ بنا رہی ہے ـ میڈیا آفس سے جاری کردہ بیان میں عالمی صحافتی تنظیموں اور فیڈریشنز سے غزہ میں صحافیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ـ
اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی جنگ میں اب تک 278 صحافی اور میڈیا ورکرز اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن چکے ہیں ـ پچھلے ہفتے بھی صیہونی فوج نے "النصر ہسپتال" پر بمباری کرکے 5 صحافیوں کو شہید کر دیا تھا ـ اس سے پہلے (الجزیرہ چینل کے معروف صحافی انس الشریف) بھی اپنے ساتھیوں سمیت اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہو گۓ تھے ـ
وسیم حسن

تبصرے