امریکہ کے فورٹ مورگن ایئر پورٹ پر طیارے آپس میں ٹکرا نے سے کئ ہلاکتیں
- 02, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکہ کے "فورٹ مورگن ایئر پورٹ" پر دو طیارے ایئر پورٹ کے رن وے پر اترتے ہوۓ آپس میں ٹکرا گۓ ـ فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق دونوں طیاروں میں کل 4 افراد سوار تھے جن میں سے ایک ہلاک اور 3 زخمی ہو گۓ ـ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمیوں میں سے ایک ہسپتال پہنچتے ہی علاج سے قبل دم توڑ گیا ـ
امریکی مڈیا کی شائع کردہ تصاویر میں ایک طیارے کو رن وے کے بالکل قریب مکمل طور پر تباہ دیکھا جا سکتا ہے ، جہاں پر ہر طرف سیاہ اور تیل بکھرا پڑا ہے ـ موقع پر موجود افراد کے مطابق حادثے کے فوری بعد ہر طرف کالا دھواں پھیل گیا اور آگ کے شعلے بلند ہونے لگے ـ فوری طور پر ریسکیو عملےکو بلایا گیاـ البتہ ابھی تک حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں
وسیم حسن

تبصرے