جب تک حماس کا مکمل خاتمہ نہیں ہوتا غزہ جنگ ختم نہیں ہو گی ، جنرل ایال امیر

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج کے سربراہ (جنرل ایال امیر) نے نخشونیم بیس پر اسرائیلی فوجیوں سے خطاب کے دوران کہا کہ حماس کے مکمل خاتمے تک غزہ جنگ جاری رہے گی  ـ ایال امیر کا کہنا تھا کہ حماس کو نیست و نابود کرنے کیلیے اسرائیلی فوج اپنی کارروائیوں میں پہلے سے زیادہ شدت اور وسعت لاۓ گی ـ

  اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ زمینی کارروائیوں میں اسرائیلی فوج غزہ کے ایسے ایسے علاقوں میں داخل ہو رہی ہے جہاں اس سے پہلے کبھی نہیں گئی ـ ایال امیر کا کہنا تھا کہ ہماری فوج دشمن کو ہر جگہ نشانہ بنا رہی ہے ـ چاہے وہ رہنما ہوں یا کارکنان ـ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے اپنے فوجیوں جوانوں کو تشدد پر اکسانے کیلیے کہا کہ ہم اسرائیلی عوام کی دی گئی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+