اسرائیل غزہ جنگ جیت تو رہا ہے لیکن دنیا کی نظروں میں گرتا جا رہا ہے ، ٹرمپ
- 03, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نےمیڈیا کو دیے گۓ انٹر ویو میں کہا کہ ماضی میں امریکی کانگریس میں اسرائیل ایک مظبوط اور دہشت ناک لابی ہوا کرتا تھا جس سے متعلق بات کرتے ہوئے بھی سیاستدان ہچکچاتے تھے ـ لیکن اب صورتحال یکسر بدل چکی ہے اور خاص طور پر کانگریس میں اسرائیلی لابی مکمل طور پر کمزور ہو چکی ہے ـ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بے شک غزہ جنگ میں اسرائیل کامیابی حاصل کر رہا ہے لیکن دنیا کی نظر میں گرتا جا رہا ہے ـ
امریکی صدر نے کہا کہ غزہ جنگ جاری رکھنے سے اس کی ساکھ مکمل طور پر تبای ہو جائے گی اسلیے اب اسے یہ جنگ ختم کر دینی چاہیے ـ ٹرمپ نے غزہ جنگ کے فوری خاتمے پر زور دیتے ہوۓ کہا کہ اگر اسرائیل مزید نقصان اور عالمی تنقید سے بچنا چاہتا ہے تو اب جنگ بند کر دے ـ غزہ جنگ کے طویل ہونے سے اسرائیل کے خلاف امریکہ ، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک کی راۓ بھی تبدیل ہوتی جا رہی ہے ـ اسرائیلی اتحادی ملکوں فرانس ، برطانیہ اور بیلجئم نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرکے اسرائیل کو بہت بڑا سفارتی جھٹکا دیا ہے ـ

تبصرے