غزہ میں قیامت کے مناظر ، ایک ہی دن میں مزید 100 فلسطینی شہید

    نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوۓ غزہ کے "شاتی پناہ گزین کیمپ" میں ایک گھر کو بنایا راکٹ سے نشانہ ـ گھر کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ـ جبکہ ایک حاملہ خاتون بھی شہید ہو گئی ـ رپورٹ کے مطابق گھر کے ملبے کے نیچے سے  پیدا ہونے والے بچے کیلیے خریدے گۓ کھلونے اور کپڑے بھی ملے ہیں ـ اسرائیلی فوج کے تازہ ترین حملوں میں ایک ہی دن میں مزید 100 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گۓ ۔ جنگ کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 63 ہزار 557 ، اور زخمیوں کی تعداد 60 ہزار 660 ہو چکی ہے ـ

   غزہ میں قحط کی بھی بدترین صورتحال تاحال برقرار ہے ـ غذا کی کمی اور بھوک سے نڈھال مزید 9 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ فلسطینی وزارت  صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے گھروں اور عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبے درجنوں افراد کو نکالنے کیلیے اسرائیلی فوج ریسکیو ٹیموں کو آپریشن کی اجازت نہیں دے رہی ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+