برطانیہ نے کیا اعلان غزہ کے بچوں کے علاج کے بدلےسکالر شپس پر تعلیم دینے کا

     نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ کسی قدرتی آفت کا نہیں بلکہ 21 ویں صدی کے انسانوں کے پیدا کردہ قحط کا شکار ہے ـ ڈیوڈ نے کہا کہ اسرائیل کا مقصد  غزہ میں امداد کی ترسیل روک کر عالمی سطح پر اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے ـ برطانوی وزیر خارجہ نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوۓ کہا کہ غزہ میں جاری اس کی فوجی جارحیت سے صرف ایک طویل بحران کے علاوہ  اور کچھ حاصل نہ ہوگا ـ (ڈیوڈ لیمی) نے فوری طور پر غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوۓ کہا کہ برطانیہ اور اس کے ساتھی ملک ، غزہ میں مزید کارروائیوں کی اجازت ہر گز نہیں دے سکتے ـ

   ڈیوڈ لیمی نے جلد ہی غزہ کو فلسطینی ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوۓ کہا کہ برطانیہ کا یہ اقدام نہ تو اسرائیل کی سلامتی کے خلاف ہے اور نہ ہی حماس کیلیے انعام ـ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ جنگ میں زخمی ہونے و الے اور شدید بیمار بچوں کو والدین سمیت علاج کیلیے برطانیہ لے آئیں گے  ، جن کا پہلا گروہ جلد ہی برطانیہ پہنچ جائے گا ـ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے فلسطینی طالب علموں کو سکالر شپ پر اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کا  اپنا وعدہ بھی پورا کر دیا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+