ٹرمپ نے حماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دے دی

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کا کہنا ہے کہ حماس دو دو یا پانچ پانچ کی بجاۓ تمام یرغمالیوں کو ایک دفعہ اکٹھے رہا کرے ـ امریکی صدر نے حماس کو خاموش الفاظ میں دھمکی دیتے ہوۓ کہا کہ اگر وہ میرا حکم نہیں مانتا تو اس کا ہمیشہ کیلیے خاتمہ ہو جاۓ گا ـ البتہ امریکی صدر نے یہ واضح نہیں کیا کہ اگر حماس نے اس کا حکم نہ مانا تو وہ اس کے خلاف کیا کارروائی کریں گے یا ان کے کہے گۓ جملے ( ختم ہو جاۓ گا ) کا کیا مطلب ہے ـ2023

  میں حماس نے اسرائیلی سرحد عبور کرکے اس پر حملہ کیا تھا جس میں 250 اسرائیلیوں کو یرغمال بنا لیا گیا تھا ـ نیتن یاہو حکومت کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی حماس کی قید میں 50 اسرائیلی موجود ہیں ، جن میں سے 20 زندہ ہیں اور باقیوں کی  صرف لاشیں موجود ہیں ـ دوسری طرف انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید 10800 فلسطینی صیہونی فوج کے تشدد ، بھوک اور طبی سہولیات کی کمی کا شکار ہیں ـ 2024 میں ہونے والی عارضی جنگ بندی کے ٹوٹنے کے بعد سے اب تک کوئی عالمی کوشش اس جنگ کو ختم نہیں کرا سکی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+