نیتن یاہو کے گھر کے سامنے ٹینک اور گاڑی کو احتجاجی مظاہرین نے آگ لگا دی
- 04, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیل میں نیتن یاہو کی پالیسیوں اور یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی پر حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آتی جا رہی ہے ، یہاں تک کہ اب اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ بھی محفوظ نہ رہ سکی ـ اسرائیل کی ایک بہت بڑی تعداد نے آج وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوۓ ایک ٹینک کو نذر آتش کردیا ـ ٹینک میں لگنے والی آگ اس قدر بھڑکی کہ قریب کھڑی ایک فوجی گاڑی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ـ
دیکھتے ہی دیکھتے دونوں اشیاء جل کر خاک ہو گئیں ـ آگ سے جلنے والی فوجی گاڑی کے مالک کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ کے دوران مسلسل خدمات انجام دیتا رہا اور یرغمالیوں کی رہائی کیلیے ان کے خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہوں ـ لیکن یہ آگ عوام اور فوج کو آمنے سامنے لا رہی ہے ـ اسرائیلی وزیر انصاف (یاریو لیون اور قومی سلامتی کے انتہا پسناد وزیر ایتمار بن گویر) نے احتجاجی مظاہرین کو دہشتگرد قرار دیتے ہوۓ ان کے خلاف طاقت کے استعمال کا حکم جاری کردیا ـ

تبصرے