ٹرمپ کا مودی کو دوٹوک جواب ، بھارت پر عائد ٹیرف کسی صورت میں کم نہیں ہوگا

      نیوز ٹوڈے : اوول آفس میں صحافیوں کو دیے گۓ انٹرویو میں امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے کہا کہ بھارت لمبے عرصے تک امریکہ کے ساتھ یک طرفہ تجارت کرکے امریکی صنعت کاروں کو نقصان پہنچاتا رہا ـ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت نے امریکی مصنوعات پر تمام ممالک سے بڑھ کر ٹیکس عائد کیے ـ جس سے امریکی کمپنیوں کو  شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ امریکی صدر نے مثال دیتے ہوۓ کہا کہ امریکی موٹر سائیکل کمپنی "ہارلے ڈیوڈ سن" کو بھارت کی جانب سے 200 فیصد ٹیکس لگاۓ جانے کی وجہ سے بھارت میں ہی اپنا اپنا پلانٹ لگانا پڑا تاکہ ٹیکس ادا نہ کرنا پڑے ـ

  ٹرمپ نے کہا کہ اب ہماری حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بھر کی بڑی بڑی کمپنیاں جیسا کہ " چین ، کینیڈا اور میکسیکو کی کار ساز کمپنیاں" امریکہ میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں ـ امریکہ میں ان کمپنیوں کی تعیناتی سے روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں ، اور معیشت بھی مضبوط ہو رہی ہے ـ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ٹیرف کو صفر کرنے کی پیشکش میں بہت دیر ہو چکی ہے یہ پیش کش کئی سال قبل آ جانی چاہیے تھی ـ

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+