پرتگال میں خوفناک کیبل ٹرین حادثے میں متعدد افراد ہلاک

      نیوز ٹوڈے : پرتگال کے دارالحکومت "لزبن" میں شہر کی مشہور گلوریا فنیکیولر ( کیبل ٹرین ) پٹڑی سے اتر کر عمارت سے جا ٹکرائ ۔ اس حادثے میں 15 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گۓ ـ زخمی افراد کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیا جہاں پر 5 زخمیوں کی حالت  تشویشناک بتائی جارہی ہے ـ حکام کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 5 منٹ پر پیش آیا ۔ البتہ حادثے کے وقت ٹرین میں کتنے افراد سوار تھے اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ـ

  ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹریک پر نصب کیبل کے ٹوٹنے سے گاڑی بے قابو ہو کر نزدیکی بلڈنگ کے ساتھ جا ٹکرائی ـ حادثے کےفوری بعد ریسکیو کی 22 گاڑیاں اور 60 اہکار موقع پر پہنچ گۓ اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ـ لزبن کے میئر نے اس سانحہ کو المناک حادثہ قرار دیا ـ جبکہ پرگالی صدر اور یورپی کمیشن کے صدر نے بھی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ـ  

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+