امریکہ نے کیا خبردار فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کو
- 05, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : نیوز ایجنسی "رائٹرز" کی رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ (مارکو روہیو) نے ایکوا ڈور کے دورے پر کوئیٹو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس عمل سے مزید مسائل بڑھیں گے ـ روہیو نےفلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ یہ سب جعلی ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں آپ فلسطین کو تسلیم کرکے مسائل بڑھا رہے ہیں ـ مارکو روہیو نے ایکواڈور میں وزیر خارجہ اور صدر ڈینیئل سے ملاقات کی ـ
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس کا رد عمل سخت ہوگا جنگ بندی میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں اور کارروائیوں میں تیزی آ سکتی ہے ـ مغربی کنارے کو ضم کرنے کے اسرائیلی فیصلے پر بات کرنے سے مارکو روہیو نے انکار کرتے ہوۓ کہا کہ میں اس معاملے پر راۓ نہں دوں گا البتہ یہ کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہے ـ

تبصرے