اقوام متحدہ نے کیا حیران کن انکشاف غزہ جنگ میں 21ہزار بچوں کے معذور ہونے کا

        نیوز ٹوڈے : اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی کی پیش کردہ  رپورٹ کے مطابق 2023 سے شروع ہونے والی حماس ، اسرائیل جنگ میں اب تک 40 ہزار 500 زخمی ہونے والے بچوں میں سے آدھے سے زیادہ معذور ہو چکے ہیں ـ رپورٹ کے مطابق اندھے اور بہرے فلسطینی ، اسرائیلی انخلاء کے احکامات ماننے سے قاصر تھے ، جس کی وجہ سے وہ محفوظ مقامات تک نہ پہنچ سکے ـ مثال کے طور پر غزہ میں رہائش پذیر ایک بہری ماں اپنے بچوں سمیت شہید ہو گئی کیونکہ وہ انخلاء کا اعلان نہ سن سکی ـاقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ امدادی سامان پر پابندیوں کا بھی سب سے زیادہ اثر معذور افراد پر پڑ رہا ہے کیونکہ ان کے کھانے پینے اور ادویات کا انحصار بھی دوسرے افراد پر ہے ـ

  کمیٹی کا کہنا ہے کہ نۓ قائم کردہ امدادی نظام میں تقسیم کے پوائنٹس صرف 4 ہیں جس کی وجہ سے معذور افراد اور بچوں کی امداد کیلیے رسائی نا ممکن ہو چکی ہے  ـ جبکہ اقوام متحدہ نے 400 پوائنٹس لگائے تھے ـ اقوام متحدہ کی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق 83 فیصد معذور افراد اپنے آلات جیسا کہ وہیل چیئر ، چھڑی ، واکر اور مصنوعی اعضا وغیرہ سے محروم ہو چکے ہیں ـ کیونکہ اسرائیل ان چیزوں کو ڈوئل یوز آئٹم قرار دے کر امدادی سامان میں شامل نہیں کرتا ـ کمیٹی نے فوری طور پر معذور بچوں اور افراد کیلیے وسیع پیمانے پر انسانی ہمدردی کی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+