شنگھائی تعاون تنظیم کے اجتماع نے مغربی دنیا کی نیندیں اڑادیں
- 05, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : فن لینڈ کے صدر (ایلکس) نے چین میں ہونے والی "شنگھائی تعاون تنظیم" کے اجلاس اور تاریخی پریڈ کو مغربی اتحاد کو کمزور کرنے کی کوشش قرار دے دیا ـ ایلکس نے جاری کردہ اپنے بیان میں امریکہ اور یورپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے جنوبی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات خوشگوار نہ بناۓ تو وہ اس عالمی مقابلے میں ناکام ہو سکتے ہیں ـ چین میں 31 اگست سے شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں روس کے صدر (ولادیمیر پیوٹن ، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان ، پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سمیت 20 ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی) ـ
اجلاس کے فوری بعد چین کی دوسری جنگ عظیم میں جاپان سے فتح کی یاد میں تیانمن اسکوائر پر منعقد کردہ تاریخی پریڈ میں وزیر اعظم شہباز شریف ، ولادیمیر پیوٹن ، شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان اور ایران کے صدر سمیت متعدد سربراہان شریک ہوۓ ـ چین کی تاریخی پریڈ میں جدید ہتھیاروں کی نمائش کی گئی اور 45 فارمیشنز دستوں نے مارچ کیا ـ

تبصرے