جدید ترین ڈرونز اور بغیر پائلٹ چینی ہیلی کاپٹرز دیکھ کر دنیا ہوئی حیران
- 05, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : دوسری جنگ عظیم میں کامیابی کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی جنگی ہتھیاروں کی نمائش میں چین نےغیر معمولی صلاحیتوں والے جدید ڈرونز اور بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹرز متعارف کروا کر دنیا کو حیران کر دیا ـ چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پریڈ میں "مسلح ریکی ڈرون ، ایئر سپیریئورٹی ڈرون، ونگ مین ڈرون اور بحری جہازوں سے اڑاۓ جانے والے بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹرز" کی نمائش کی گئی ـ ماہرین کے مطابق "ونگ مین چینی ڈرونز" پائلٹ کے حامل جنگی طیاروں کے ساتھ ہم آہنگ مقابلہ کرتے ہیں ، جبکہ دفاع اور ہدف کی نشاندہی کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں ـ
پائلٹس کو میدان جنگ کی مکمل صورتحال سے آگاہ کرنا اور فیصلے میں مدد فراہم کرنا بھی ان ڈرونز کی خوبیوں میں شامل ہے ـ پریڈ میں ایسے ڈرونز بھی پیش کیے گۓ جو بغیر دم کے تھے جن کی خوبی ریڈار کو چکمہ دینا ہے ـ ریکی ، ارلی وارننگ ، اینٹی شپ اور اینٹی سب میرین مشنز سمیت متعدد اہم امور انجام دینے کے حامل بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر بھی نمائش میں پیش کیے گے ـ ان کی سب سے بڑی خوبی چھوٹا سائز ہے جس کی وجہ سے انھیں مختلف بحری جہازوں پر کثیر تعداد میں تعینات کیا جا سکتا ہے ـ

تبصرے