ان گنت کشتیوں اور جہازوں پر مشتمل قافلہ تیونس سے غزہ کی جانب روانہ
- 05, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : معصوم فلسطینیوں کیلیے امدادی سامان لے جانے والا 44 ممالک کے ارکان پر مشتمل 70 سے زائد کشتیوں اور جہازوں کا "صمود فلوٹیلا قافلہ" تیونس سے غزہ کی جانب روانہ ہو گیا ـ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے دستے کے سربراہ سابق سینیٹر (مشتاق احمد) نے ویڈیو پیغام کے ذریعے اس قافلے کے 3 مقاصد بتائے ہیں ـ 1 غزہ کی ناکہ بندی ختم کرانا ۔ 2۔ امداد کی فراہمی کیلیے ہیومن کوریڈور قائم کروانا ۔ 3 ۔ غزہ میں جاری انسانی نسل کشی کا خاتمہ کروانا ـ مشتاق احمد نے کہا کہ اس جدوجہد کا مقصد رنگ ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر صرف انسانیت کو بچانا ہے ـ
پاکستانی دستے کے سربراہ نے عالمی ریاستوں اور اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مشن کو کامیاب بنانے کیلیے امدادی بیڑوں کو تحفظ فراہم کرنے میں خصوصی کردار ادا کریں ـ اس سے قبل سپین سے بھی ایک فلوٹیلا روانہ ہو چکا ہے جس میں (ماہر ماحولیات گریٹا تھنبرگ ، یارپی قانون ساز اداکار اور عوامی شخصیات) سوار ہیں ـ امید کی جا رہی ہے کہ ستمبر کے درمیان تک یہ بیڑا غزہ پہنچ جاۓ گا ـ

تبصرے