اسرائیلی بربریت سے ہر گھنٹے میں 1 فلسطینی بچہ شہید ہو رہا ہے ـ

       نیوز ٹوڈے : غزہ حکومت کی رپورٹس کے مطابق 2023 سے شروع  ہونے والی غزہ جنگ میں اب تک 20 ہزار بچے شہید ہو چکے ہیں ـ جن میں ایک ہزار سے زائد بچے ایسے تھے جن کی عمر ایک سال سے بھی کم تھی ـ اور تقریباً آدھی تعداد ایسے بچوں کی تھی جو دنیا میں آتے ہی اسرائیلی حملوں کا نشانہ بن گۓ ـ رپورٹ کے مطابق یہ انتہائی شرمناک صورتحال ہے ـ جبکہ اسرائیلی فوج بچوں کے گھروں ، کھیل کے میدانوں ، ہسپتالوں اور سکولوں پر بمباری کر رہی ہے اور غزہ کی عوام کو بھوکا مار رہی ہے  لیکن عالمی برادری نے ان اسرائیلی اقدامات پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے ـ

   یونیسیف نے غزہ میں تباہی اور قتل عام کو روکنے کیلیے اقوام عالم سے ہنگامی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے ـ یونیسیف نے خبرادار کیا ہے کہ اسرائیل کی جبری بے دخلی سے (خان یونس کے المواصی کیمپ) میں 10لاکھ افراد جن میں سے آدھے سے زیادہ بچے ہیں متاثر ہو سکتے ہیں ـ ادارے کے مطابق المواصی کیمپ میں ہر دوسرا شخص بچہ ہے اور اس کی زندگی تقریباً ختم ہو چکی ہے ـ چند دنوں میں صرف پانی نہ ملنے کی وجہ سے مزید 8 بچے شہید ہو گۓ ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+