امریکی صدر نے یوٹرن لیتے ہوۓ نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد اب دوست قرار دے دیا
- 08, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ 'بھارتی وزیر اعظم نریدنر مودی ہمیشہ میرے دوست رہیں گے ' ـ گھبرانے کی ضرورت نہیں امریکہ اور بھارت پرانے دوست ہیں ـ دوسری جانب مودی سرکار نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنے اکاؤنٹ میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جذبات اور تعلقات کے مثبت انداز کا خیر مقدم کرتا ہوں ـ بھارتی وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان مثبت اور مستقبل پر نظر رکھنے والی اسٹریٹجک شراکت داری قائم ہے ـ پچھلے چند مہینوں سے دونوں ممالک کے درمیان شدید تناؤ دیکھنے کو ملا ـ ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا ور اس پر روس سے تیل خریدنے کا الزام بھی لگایا ـ
حتیٰ کہ تجارتی معاہدہ نہ ہونے پر امریکی صدر نےنریندر مودی کا امریکی دورہ بھی منسوخ کر دیا تھا ـ ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی سرکار کی پیوٹن اور شی جنپنگ کے ساتھ مشترکہ تصویر کو میڈیا پر وائرل کرکے کہا تھا کہ لگتا ہے بھارت اور روس کی چین کے ساتھ دوستی بڑھتی جا رہی ہے ـ نریندر مودی نے بھی کچھ دن قبل ہی چین کا دورہ کیا اور "شنگھائی تعاون تنظیم" میں شرکت کی ـ کسی بھارتی عہدیدار نے 7 سال بعد چین کا دورہ کیا جسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں نرمی کی کوشش قرار دیا جانے لگا ـ

تبصرے