نیتن یاہو نے "یو اے ای" کی دھمکی کے بعد مغربی کنارے کے الحاق کا فیصلہ واپس لے لیا
- 08, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم (نیتن یاہو) نے حکومتی ایجنڈے سے مغربی کنارے کےالحاق کا معاملہ ختم کر دیا ، اور فلسطینی علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال پر یہ ایجنڈا مرکوز کر دیا ـ رپورٹ کےمطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے شدید تنقید کے نتیجے میں نیتن یاہو کو یہ قدم اٹھانا پڑا ـ عرب امارات نے نیتن یاہو کو دو ٹوک الفاط میں دھمکی دی تھی کہ 2020 میں اسرائیل اور عرب امارات کے درمیان تعلقات کو معمول میں لانے کی بنیاد پر ہونے والا ابراہیمی معاہدہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے سے خطرے میں پڑ سکتا ہے ـ
اسرائیلی وزیر خزانہ کی جانب سے مغربی کنارے کے 4 حصوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کی دی گئی تجویز پر متحدہ عرب نے سخت رد عمل دیتے ہوۓ کہا تھا کہ یہ الحاق سرخ لکیر ہے ـ عرب امارات کی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کی کوشش دونوں ممالک کے درمیان قائم تعلقات کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے ـ

تبصرے