بھارتی شہر ممبئی کو دھماکوں سے اڑانے کی جھوٹی خبر کا ہوا ڈراپ سین

      نیوز ٹوڈے : پانچ ستمبر کو بھارتی پولیس کو واٹس ایپ پر ایک میسج ملا جس میں کہا گیا کہ لشکر جہاد نامی ایک تنظیم کے 14 دہشتگرد 34 گاڑیوں میں 400 کلو آرڈی ایکس لے کر ممبئی کو دھماکوں سے اڑانے کیلیے شہر میں داخل ہو چکے ہیں ـ اس سے 1 کرو ڑ لوگوں کی جان کو خطرہ ہے ـ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ یہ ایک جھوٹی دھمکی تھی جو ذاتی جھگڑے کے بنا پر دی گئی تھی ـ

      پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حرکت بہار کے رہائشی (اشون کمار سپرا نے اپنے ایک دوست فیروز) کو پھنسانے کیلیے کی کیونکہ فیروز نے 2023 میں اشون کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا ـ جس سے اشون کو 3 ماہ کیلیے جیل میں رہنا پڑا تھا ـ پولیس نے اشون کو حراست میں لے کر موبائل فون اور سم ضبط کر لیے ـ پولیس کےمطابق اشون کی اس حرکت نے پورے شہر میں خوف وہراس پھیلا دیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+