بیت المقدس میں بس اسٹاپ پر فائرنگ سے متعدد اسرائیلی ہلاک ا ور زخمی
- 09, ستمبر , 2025
نیوز ٹودے : ایمرجنسی سروس (میگن ڈیوڈ اڈوم) کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک 50 سالہ معمر شخص سمیت 3 افراد شامل ہیں ۔ ریسکیو حکام نے موقع پر ہی زخمیوں کو طبی امداد دے کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا ـ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو نیوٹرلائز کر دیا گیا ہے ـ اسرائیلی اخبار (ہاریٹز) کی رپورٹ کے مطابق 2 حملہ آوروں کو تو موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کرکے موقع پر ہی ہلاک کر دیا تھا ـ ابتدائی رپورٹس کے مطابق حملہ آور مغربی کنارے کے رہائشی تھے ، جنہوں نے بس سٹاپ اور بس پر فائرنگ کی ـ
واقعہ کے فوری بعد اسرائیلی وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) جاۓ وقوعہ پر پہنچ گۓ اور سیکیورٹی حکام کے ساتھ ہنگامی میٹنگ کی ـ دوسری طرف حماس نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہ کرتے ہوۓ کہا کہ یہ اسرائیلی جارحیت کا اللہ کی طرف سے انتقام ہے ـ اسلامی جہاد نے بھی اس واقعہ کو اسرائیلی جرائم کا جواب قرار دے دیا ـ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس حملے کا جواب حملہ آوروں کے گھروں اور خاندان کو نشانہ بنا کر دے سکتا ہے ـ

تبصرے