روس کا جنگ کے دوران یوکرین پرسب سے بڑا حملہ
- 09, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : یوکرینی حکام کے مطابق روس نے ڈرونز اور میزائلوں کےحملے میں متعدد عمارتوں کو تباہ کر دیا ـ یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ روس نے یوکرینی کابینہ کے دفاتر پر براہ راست حملہ کیا ہے ـ یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس کی جانب سے ایک ہی رات میں 810 ڈرون اور 13 میزائل داغے گۓ ، جو کہ جنگ کے دوران سب سے بڑا حملہ ہے ـ روس کے حملے سے ایک حاملہ خاتوں متاثر ہوئی جس نے قبل از وقت بچہ پیدا کر دیا ـ اور ایک گھڑ سوار کلب کے 7 گھوڑے ہلاک ہوگۓ ـ
یوکرینی صدر ( ولادیمیر زیلینسکی) کے مبابق روس کے یہ حملے جنگ کو طول دینے کی ایک کوشش ہے ـ فرانس کے صدر اور برطانوی وزیراعظم نے بھی روسی حملوں کی پر زور مذمت کی ، جبکہ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ کریملن سفارتکاری کے عمل کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے ـ امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کا کہنا ہے کہ روس کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلیے اس پر مزید نئی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے ـ روس ، یوکرین کے 20 فیصد حصے پر قابض ہو چکا ہے جبکہ جنگ کے دوران ہزارو ں یوکرینی ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں ـ

تبصرے