حماس ہتھیار ڈال کر یرغمالیوں کو رہا کر دے تو یہ جنگ رک سکتی ہے اسرائیلی وزیر خارجہ

    نیوز ٹوڈے : اسرائیلی وزیر خارجہ نے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ اگر حماس ہتھار ڈال دے اور یرغمالیوں کو رہا کردے تو یہ جنگ ختم ہو سکتی ہے ـ البتہ فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) نے اسرائیل کی اس شرط کو سختی سے مسترد کرتے ہوۓ کہا کہ 'وہ ہتھیار تو کسی صورت نہیں ڈالے گا ، البتہ یرغمالیوں کو رہا کیا جا سکتا ہے وہ بھی اس شرط پر کہ اسرائیل غزہ سے اپنی فوج کو واپس بلا لے ' ـ

    دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں کوئی کمی نہیں آ رہی صیہونی فوج نے غزہ کی ایک اور بلند عمارت کو تباہ کردیا اس طرح 3 دن کے دوران اسرائیلی حملے میں غزہ کی تیسری بلند عمارت ملیا میٹ ہو گئی ـ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی تازہ ترین بمباری سے مزید 65 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ جنگ کے دوران مجموعی طور پر ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 64 ہزار 368 ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 62 ہزار 776 ہو گئی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+